Friday, January 30, 2026
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا سب سے بڑا کرائسز ہے۔

یہ بتائیں بانی کی بیماری کیوں چھپائی؟ ،اگر انیں کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا۔ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بانی پی ٹی آئی سے ملنا دیا جائے۔ یہ بھی واضح کردیا کہ الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی،یہ محض افواہیں ہیں اس پر مت جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔