Friday, January 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزلکی مروت میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک

لکی مروت میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لکی سٹی کی حدود میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پنجاب جانے والی شاہراہ پر دلوخیل پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک تینوں ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل لکی مروت سے ہے۔ ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک ڈاکو مسافر بس ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔