Thursday, January 29, 2026
ہومتازہ ترینچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے میلان سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی رپورٹنگ ٹیم کی روانگی کی تقریب کا انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے میلان سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی رپورٹنگ ٹیم کی روانگی کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی رپورٹنگ ٹیم کے لیے روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میلان سرمائی اولمپکس رواں سال کا پہلا بڑا عالمی اسپورٹس ایونٹ ہے اور چائنا میڈیا گروپ کو اپنی نشریاتی برتریوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا ڈپلومیسی کو وسعت دینی ہوگی اور بین الاقوامی اولمپک تحریک کی مسلسل حمایت، عالمی اولمپک جذبے کے فروغ اور کھیلوں کی عالمی ترقی کے لیے چین کی شاندار خدمات کا جامع طور پر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چائنا میڈیا گروپ تقریباً 500 افراد پر مشتمل رپورٹنگ ٹیم کو اٹلی بھیجے گا تاکہ براڈکاسٹ رپورٹنگ اور پبلک سگنل پروڈکشن کا کام بخوبی سرانجام دیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔