Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانفوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر

فوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور صدر خواتین ونگ مسز فرخ خان کی مشاورت سے فوزیہ ناز کو پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔فوزیہ ناز نے اس موقع پر پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی اور خواتین ونگ کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گی۔پارٹی قیادت اور کارکنان کی جانب سے فوزیہ ناز کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے، جبکہ ان کی تقرری کو خواتین ونگ کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔