اسلام آباد (سب نیوز)پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ کے طلبا وطالبات کے 46 رکنی وفدنے جبکہ سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبا کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دونوں وفود کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔
اپنے دورے کے دوران وفود نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفود کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔سینیٹ میوزیم میں وفود کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئینِ پاکستان کی تشکیل اور قانون سازی کے اہم مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وفود نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا۔
وفود نے پارلیمانی نظام، جمہوری روایات اور ایوانِ بالا کے کردار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ وفود نے سینیٹ حکام کی رہنمائی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
*
