Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزقائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر شیلی اے ڈبلیو سیکسن کی قیادت میں تین رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی سیاست، عالمی و علاقائی معیشت، اقتصادی ترقی، معاشی خوشحالی، امن و استحکام، سیکیورٹی صورتحال اور وسائل کے مثر استعمال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثر سفارتی حکمتِ عملی اور دور اندیشی کے باعث پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کی ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر کے تاریخی کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہے، جن کے اقدامات کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں محفوظ ہوئیں، جس پر پاکستان انہیں مزید قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جبکہ آج بھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مزید تعاون فراہم کرنا چاہیے، کیونکہ دہشت گردی نے پاکستان کی معاشی اور سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے معاشی، اقتصادی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتی ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے امریکی وفد کو صوبہ بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی روایتی مہمان نوازی سے ان کا خیر مقدم کریں گے جبکہ صوبائی حکومت مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے امریکہ کے مکالمے اور جمہوری نظام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ امریکی وفد کے ارکان نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم اور مثر ہو رہے ہیں۔ امریکی پولیٹیکل کونسلر نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں موجود مواقع سے آگاہ کریں گے تاکہ تجارتی، معاشی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔آخر میں امریکی وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔