بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام تجارتی امور اور کارکردگی کے حوالے سے پیر کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے محکمہ بیرونی تجارت کے سربراہ وانگ جی ہوا نے کہا کہ 2025 میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں دونوں فریقوں نے برابری، احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کی پاسداری کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے پانچ دور منعقد کئے اور اس سلسلے میں مثبت نتائج حاصل ہو ئے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ مساوی بات چیت اور مشاورات کے ذریعے مسائل کے حل کا طریقہ کار حاصل کر سکتے ہیں ۔ وانگ جی ہوا کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چین امریکہ کے ساتھ مل کر باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر، دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر موثر عمل درآمد کرنے ، چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانے، اور مستحکم اور صحت مند تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔
