Monday, January 26, 2026
ہومدنیانپاہ وائرس نے بھارت میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

نپاہ وائرس نے بھارت میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

حال ہی میں بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے انفیکشن کے پانچ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 100 افراد کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

متاثرہ افراد کو کلکتہ اور آس پاس کے علاقوں کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر اداروں کے مطابق نپاہ وائرس پھیپھڑوں اور دماغ پر حملہ کر سکتا ہے اور اس کی علامات میں بخار، سردرد، غنودگی، الجھن اور کوما شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کی شرح اموات 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔

اس وائرس کے لگنے سے لے کر علامات کے ظاہر ہونے تک کا دورانیہ ، عام طور پر 4 سے 14 دن کا ہوتا ہے، لیکن یہ 45 دن تک کا بھی ہو سکتا ہے۔ فی الحال نپاہ وائرس کے علاج کے لئے کوئی مخصوص ویکسین یا طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔