اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قطری وزیر مملکت کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اسحاق ڈار اورقطری وزیرمملکت خارجہ ڈاکٹرمحمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،خطے میں عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ۔
