Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانمیانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (آئی میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (مشرق ایشیا و پیسیفک ڈویژن) اور میانمار کے سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔


دورے کے دوران میانمار کے وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔