اسلام آباد (آئی پی ایس) مری نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی مقامات پر شدید برفباری کے باوجود اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کی آپریشنل کنسٹریکشن اور جی ایس او فارمیشنز مکمل طور پر متحرک ہیں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شدید موسم کے باعث سسٹم پر آنے والے فالٹز کی بروقت کلیرنس کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود کی ہدایات پر اضافی سٹاف اور مشینری مری اور دیگر مقامات پر روانہ کر دی ھے چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
ایس ای اسلام آباد سرکل رشید سرکی ایکسین بہارہ کہو غلام مصطفی بلوچ کمپلنٹ سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں
