Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانسینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔

واشنگٹن ڈی سی۔(آئی پی ایس) َسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکہ میں منعقدہ مختلف پارلیمانی اور کمیونٹی سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔


22 جنوری 2026 کو امریکی کانگریس کی رے برن ہاؤس آفس بلڈنگ میں ایک کانگریشنل سیشن منعقد ہوا جس کی میزبانی ڈاکٹر غلام مجتبیٰ چیئرمین پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکہ (PPI-USA) نے کی جبکہ اس سیشن کی معاونت کانگریس مین ال گرین نے کی۔ 


اس اجلاس میں امریکی کانگریس کے اراکین جن میں ٹیکساس سے کانگریس مین ال گرین، کنساس سے کانگریس مین رون ایسٹس اور کانگریس مین ٹام سوزی شامل تھے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان کے ساتھ پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر مسلسل روابط میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کانگریس مین رون ایسٹس نے اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کیا۔
یہ ملاقات ایک پیچیدہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امور میں کردار اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مکالمے کے دوران پارلیمانی روابط کے فروغ، تزویراتی استحکام، معاشی تعاون اور پاک۔امریکہ تعلقات میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔


یہ دورہ پاکستان کی جانب سے پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور امریکہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر تعمیری اور بامقصد روابط کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔