Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینغزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ

غزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ

آئرلینڈ نے غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ وہ ٹرمپ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستخط کی تقریب میں جو دیکھا وہ ابتدائی امن بورڈ منصوبے سے مختلف ہے۔ اقوام متحدہ نے جس منصوبے کی توثیق کی، اس میں غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے بورڈ بنانا تھا لیکن اب کی تجاویز میں غزہ کا ذکر بھی نہیں اور پیوٹن کی شمولیت بھی ہے۔

آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہاکہ ہمیں امن بورڈ میں شامل ہونے کی صورت حال نظر نہیں آرہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔