Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانامریکی آزادی کو منانے کے لیے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا

امریکی آزادی کو منانے کے لیے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے لیٹ فریڈم رِنگ کے عنوان سے لنکن کارنر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریبِ رونمائی کے دوران فریڈم لبرٹی بیل انیشی ایٹو کا سرکاری طور پر افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پرناظم الامور نیٹلی بیکر نے مشہورزمانہ لبرٹی بیل کے اصل حجم کے موافق علامتی گھڑیال کی رونمائی کی جس کے ساتھ ہی امریکہ کے ویں یوم آزادی کا جشن منانے اور امریکہ کے قومی سفر اور عالمی اثر انگیزی میں امریکی سفارتکاری کے دیرپا کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریبات کے سلسلہ کا آغاز ہوگیا۔

ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں واقع لبرٹی بیل امریکی آزادی اور جمہوریت کی سب سے پائیدار علامتوں میں سے ایک ہے۔ میں ڈھالا گیا یہ گھڑیال امریکی انقلاب میں اپنے تاریخی کردار کی وجہ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے ۔ امریکی تاریخ کے اہم سنگ میل عبور کرنے کے مختلف مواقع پر اس گھڑیال کو بجایا جاتا تھا، جس میں میں امریکہ کے آئین پر دستخط ہونا بھی شامل ہے۔ آج لبرٹی بیل آزادی، انصاف اور مساوات کے بنیادی امریکی نظریات کی یاد دلاتی ہے۔ تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل کی بطورقومی میراث اہمیت اورغلامی کے خاتمے سمیت تاریخ کے اہم لمحات کے ساتھ اس کے تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ لبرٹی بیل امریکی آزادی کی ایک نمایاں علامت ہے۔ اس موقع پر یہاں لنکن کارنر میں ہماری موجودگی اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں پر ریاستہائے متحدہ امریکہ سے متعلق معلومات اورآزادی اظہارِ رائے سمیت امریکی اقدار کے حوالے سیتعلیم کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ناظم الامور نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں فلاڈیلفیا سے ذاتی طور پر تعلق رکھنے والے امریکی سفارتکاروں کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔

لیٹ فریڈم بیل رِنگ کی مہم کے سلسلے میں آزادی گھڑیال سے مماثلت رکھنے والے پندرہ علامتی گھڑیال پاکستان بھر میں موجود لنکن کارنرز میں تقسیم کیے جائیں گے اورمقامی مصوروں اور رضاکار طالبعلموں کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے کے عنوان سے لبرٹی بیل پر رنگ کریں۔ ان تخلیقی تشریحات کوجوآزادی کے وسیع ترنظریات کی عکاس ہوں گی ، آئندہ موسم گرما میں پاکستان میں امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پرمنعقد ہونے والی تقریبات میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔پاکستانیوں کی آوازوں اور صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ ایک یادگار ویڈیو بھی شئیر کرے گا جس میں ان سجے ہوئے گھڑیالوں کو نمایاں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔