Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزاین اے 85: الیکشن کمیشن نے قادر خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی

این اے 85: الیکشن کمیشن نے قادر خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (سب نیوز ) الیکشن کمیشن نے این اے 85 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
دوست محمد کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں قادر خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ویڈیوز اور ریکارڈ شدہ مواد مستند شواہد کے تقاضے پورے نہیں کرتے، اور پولنگ اسٹاف و ریٹرننگ افسر کے خلاف کرپشن کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے۔


تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیا گیا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے متعلقہ خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔


الیکشن کمیشن نے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔