Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینجاپان کی جوہری صلاحیت کے حصول کو روکنے کے لیے چین کے اقدامات قانونی ہیں، چینی وزارت تجارت

جاپان کی جوہری صلاحیت کے حصول کو روکنے کے لیے چین کے اقدامات قانونی ہیں، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (سب نیوز) چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ جوہر ی عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کیا ہے۔

قانون اور ضابطے کے مطابق جاپان کے فوجی صارفین، فوجی مقاصد، اور جاپانی فوجی طاقت کو بڑھانے میں ملوث تما م حتمی صارفین کے لیے برآمدات پر پابندی کا مقصد “دوبارہ عسکریت پسندی ” اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو روکنا ہے اور یہ اقدام مناسب ، معقول اور قانون کے عین مطابق ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی سپلائی چین کے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے، اور برآمدی کنٹرول کی درخواست اور نظرثانی کے تمام طریقہ کار قوانین اور ضوابط کے مطابق ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔