کابل(آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں پرخرچ کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ترقیاتی بجٹ131ارب افغانی سیکم ہو کر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا جب کہ 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے زیادہ تر علامتی بن کے رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے بجٹ کا 88 فیصدغیرترقیاتی کاموں پرخرچ کیا،
افغان طالبان نے معاشی اور سماجی شعبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کردیا۔افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہیکہ افغان طالبان رجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے 4.1 ارب افغانی کی ہیرپھیر کی۔اس کیعلاوہ افغان طالبان رجیم نے جنگجوں کیلئے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا جب کہ ملا ہیبت اللہ کی سکیورٹی کیلیے اربوں افغانی مختص کردیے گئے۔
