Friday, March 13, 2026
ہومتازہ ترینراولپنڈی: عمران خان نے جیل میں 3 نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے

راولپنڈی: عمران خان نے جیل میں 3 نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں تین نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے۔

وکالت نامے انسداد دہشتگری عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائے گئے تھے۔

عدالت نے دوران سماعت وکلا صفائی کو وکالت نامے دیے، تینوں وکالت ناموں پر صرف مقدمہ نمبر 708 کے لیے قابل استعمال تحریر ہے۔

بشری بی بی اور بانی کے مزید وکالت نامے دستخط کے لئے عدالت میں جمع کر ا دیئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔