Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا معاملہ زور پکڑ گیا

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا معاملہ زور پکڑ گیا

اسلام آباد (آفتاب جہاں) پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔ یہ خط سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کیا ہوا ہے اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی عدم تقرری آئینی اور جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق، قائدِ حزبِ اختلاف کے بغیر ایوان ادارہ جاتی طور پر نامکمل ہے اور نگرانی اور احتساب کے عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے سینیٹ رولز 2012 کے تحت فوری تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی تاخیر جمہوری اقدار کو کمزور کر رہی ہے۔


پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ راجہ ناصر عباس کو فوری طور پر قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔