Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانکراچی آتشزدگی: فرانس سفارت خانہ کا متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

کراچی آتشزدگی: فرانس سفارت خانہ کا متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

کراچی:سب نیوز ) فرانس کے سفارت خانہ نے گل پلازہ، کراچی میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہیں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس اس دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔