Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانپاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار، گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمد

پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار، گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمد

فیصل آباد (آئی پی ایس ) ایف آئی اے نے پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت مزید دو ملزمان گرفتار لئے۔فیصل آباد میں ایف آئی اے نے پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت مزید دو ملزمان گرفتار لئے، ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ گندم کی 525 بوریاں برآمد کرلی گئی جبکہ چار ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پاسکو ساہیوال کے زونل ہیڈ طارق محمود اور پرائیویٹ بروکر محمد منشا کو گرفتار کر لیا، ملزم طارق کی نشاندہی پر پرائیویٹ گودام سے مسروقہ 350 بوری گندم برآمد کی گئی جبکہ ملزم بروکر منشا سے مسروقہ 175 بوری گندم اور 125 خالی تھیلے برآمد کئے گئے۔ایف آئی اے پاسکو تاندلیاں والا میں ہونے والے گندم چوری کیس میں پہلے ہی اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، گرفتار ملزمان کے بینک اکاونٹس اور جائیداد کی تفصیل بھی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا کہنا ہے کہ گینگ سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور کروڑوں روپے مالیت کی بارہ ہزار بوری گندم چوری میں ملوث ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔