Monday, January 26, 2026
ہومتازہ ترینافوج پاکستان کے خلاف اور ججوں کے کردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا، ایازصادق

افوج پاکستان کے خلاف اور ججوں کے کردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا، ایازصادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افوج پاکستان کےخلاف اورججوں کےکردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا۔
نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) میں منعقدہ ڈگری شو 2025 میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی اینٹی پاکستان بات کرے گا تو میں اس کی اجازت نہیں دوں گا،افواجِ پاکستان کے خلاف یا ججز کے کردار پر کسی قسم کی غیر مناسب گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر کوئی رکن ٹھیک بات کرے گا تو اسے فلور ملتا رہے گا،مجھےایوان اس انداز میں چلانا ہےجس میں پاکستان کی بقا اورسلامتی کومقدم رکھاجائے،پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی تاریخ میں اس وقت سب سے بہتر ہے،ہمیں ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ ہر ملک میں مافیاز موجود ہوتے ہیں، ان مافیاز کےخلاف لڑنا نہ صرف حکومت بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے، کیونکہ سچ اور حق مافیاز کو آگے بڑھنے نہیں دیتا۔
بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر ایازصادق نےکہا کہ وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں، اس لیے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوالات متعلقہ اداروں سے کیے جائیں، احتجاج کرنا سب کا حق ہے، تاہم مشورہ ہےکہ پارلیمان میں آ کر عوامی خدمت کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔