Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے اہم ملاقات، دونوں رہنماوں نے نوجوانوں، تعلیم اور تعاون کے نئے تاریخی مواقع پر باہمی تبادلہ خیال کیا۔ممبر نیشنل اسمبلی سیدہ آمنہ بتول بھی ملاقات میں شامل تھیں،گرین یوتھ موومنٹ اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔

چیئرمین رانا مشہود نے سفیر اینا لیپل کے سفارتی خدمات اور دوستی کے جذبے کی تعریف کی ،جرمن سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔سفیرنے پاکستانی نوجوانوں کی فنی تربیت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کے نوجوانوں کو باہمی تربیت، مواقع اور علم کے تبادلے میں مزید فعال دیکھنا چاہتا ہے،پاکستان سے جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 6 ہزار سے 10 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔رانامشہوداحمدخان نے ملاقات میں کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کا ایک مشاورتی کردار اور پالیسی سازی میں اہم کردار ہے۔ سفیر اینا لیپل نے رانا مشہود احمد خان کے نوجوانوں کے حقوق اور ترقی کے لیے فعال کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔