Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینصدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

منامہ: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔