Tuesday, January 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزانڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب

انڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب

اسلام آباد (سب نیوز)تین پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے اسلام آباد میں پاکستان ایئر فورس کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں جکارتہ کو جنگی طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مبنی ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک ذریعے نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مذاکرات میں JF-17 جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کو فروخت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دوسرے دو ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات اعلی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور ان میں 40 سے زائد JF-17 طیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کی خریداری شامل ہیں۔

ان میں سے ایک نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے شہپر ڈرونز میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ذرائع نے ترسیل کے شیڈول یا مجوزہ معاہدے کی مدت کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہو گا، جس میں اسلام آباد حکومت اتنے زیادہ جنگی طیارے اور ڈرون فروخت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔