اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات۔ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ترقی پر خصوصی زور۔،
اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فوری اور مثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گابلوچستان کی ترقی، پاکستان کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے، اسپیکر سردار وفد نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
