Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینسب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی رپورٹس پر ردعمل

سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی رپورٹس پر ردعمل

بیجنگ (آئی پی ایس )ایران میں مظاہروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی خودمختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے ،ایرانی حکومت موجودہ بحران پر قابو پا سکتی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن ہم بہت طاقتور آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔