Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانمحمود خان اچکزئی کا بیان ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ، اکبر ایس بابر

محمود خان اچکزئی کا بیان ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ، اکبر ایس بابر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا دو چار ماہ بعد کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے کا بیان، اس شخص کی ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ہے۔

محمود اچکزئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص جب اقتدار میں ہوتا ہے تو نہ آئین خطرے میں ہوتا ہے اور نہ ہی پاکستان؟ شرط صرف یہ ہے کہ پورا خاندان اقتدار کے مزے لوٹے۔ اور جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو اے پی ڈی ایم اے سے لیکر پی ڈی ایم اور اب تحفظ آئین کے نام سے کسی نہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ بن کر اپنی ملک دشمن سیاست زندہ رکھتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی مفاد پرست سیاست کی علامت ہے جس نے عوام کو محض بدحالی جبکہ موقع پرست سیاست دانوں اور ان کے خاندانوں کو خوشحال بخشی ہے۔ ایسے شخص کو لیڈر آف دی اپوزیشن تعینات کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اس مفاد پرست ملک اور عوام دشمن سیاست سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔