Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینکراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا

کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا

کراچی (آئی پی ایس) شہرِ قائد ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اوررات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پرکم سےکم درجہ حرارت 9، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم پر10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔