Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینایران میں دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں ہلاک افرادکی تعداد 192ہوگئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی

ایران میں دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں ہلاک افرادکی تعداد 192ہوگئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی

تہران (آئی پی ایس )ایران میں احتجاجی مظاہروں کا 14واں روز جاری ہے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ناروے سے تعلق رکھنے والی ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوپا رہی۔دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعوی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ٹرمپ نے حال ہی میں ایرانی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ان پر سخت حملہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ ایران ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ آزادی کا طالب ہے، امریکا مدد کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔