اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر جدہ میں سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی سے ملاقات کی۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے او آئی سی کے فریم ورک کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
