Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ

کامونکی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کامونکی میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے۔ ہم صوبوں کے نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ نئے صوبوں کے حوالے سے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں نے حمایت کی ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے پنجاب اتنا بڑا صوبہ ہے اور صرف ایک ہائیکورٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلیے 1000 کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی اس تجویز کو دہرایا کہ پنجاب میں جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب بن سکتا ہے۔ اسی طرح سندھ میں بھی ان ہی ناموں سے تین صوبے بن سکتے ہیں جب کہ کے پی اور بلوچستان میں بھی اسی طرح انتظامی یونٹ کے طورپر مزید صوبے بنائے جا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے سندھ حکومت کے نئے صوبوں پر اعتراض کے حوالے سے کہا کہ آپ کے پاس سندھ میں حکومت ہے، تو نئے صوبوں کے بعد ایک کی جگہ 4 وزیر اعلی بنا لو، مگر مسائل تو حل کرو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔