جدہ(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیع سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تعاون کو سراہا اور قیادت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
