Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانوزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات

جدہ(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے دو طرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنمائوں نے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔