Tuesday, January 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزمرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد 16, 17 جنوری کو ہوگا

مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد 16, 17 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی) سالانہ قرآن خوانی بیاد بزرگ مائی صاحبان موہڑہ شریف مری کی محافل انشا اللہ مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں 16, 17 جنوری 2026 کو سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک مدظلہ العالی کے زیرِ سرپرستی انعقاد پذیر ہونگی ۔ایسی بے مثال محفلِ پاک کہ جس میں کروڑوں کی تعداد میں قرآنِ پاک اللہ کریم کی بارگا میں پیش کیئے جاتے ہیں سالارِ اعلی سلسل عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلحضرت الحاج پیر ہارون الرشید رح نے سالِ نو کے آغاز میں قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد اس غرض و غایت سے کیا کہ سارا سال اس کلامِ پاک کی برکت سے امتِ مسلمہ مستفیض ہوتی رہے۔ محفل پاک میں تلاوت، نعت شریف و مناقب کے بعد سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری حضرت پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب امتِ مسلمہ سے روح پرور خطاب فرمائینگے۔ محفل کے اختتام پر پیر صاحب عالمِ اسلام کے لئیے خصوصی دعا فرمائیں گے ۔ دین و دنیا اور آخرت کی تمام تر بھلائیاں حاصل کرنے کے لئیے احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔