Tuesday, January 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزطالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر

طالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر

افغان مبصرین نے طالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اورسفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیدیا۔

افغان مبصر نصیر احمد اندیشہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے ناصرف اپنے اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اوربین الاقوامی جوازبھی کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا جب کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم پر سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

نصیر احمد اندیشہ نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم اپنے اقتدار کوطول دینے کیلئے بے بنیاد دعوؤں سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔