Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینچین اورافریقہ کا اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے کا اعلان

چین اورافریقہ کا اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے کا اعلان


بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں نویں چین-افریقی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹرز میں افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین محمود علی یوسف کے ساتھ نویں چین-افریقی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ افریقی یونین کے نئے کمیشن کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے یہ بات چیت، چین اور افریقی یونین کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک تبادلہ ہے۔

فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مرکزی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھی جائے، بین الاقوامی قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جائے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے جائز حقوق و مفادات کے دفاع کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ افریقی یونین نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ قومی وحدت کی تکمیل کے سلسلے میں چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوط حمایت کرے گی۔ یومیہ پریس کانفرنس میں ماؤ نینگ نے تائیوان کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا خود چینی عوام کا معاملہ ہے، جس میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔