وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان کو ٹاسک سونپ دیا ،ذرائع
پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کا معاملہ ،صوبہ پنجاب ، وفاقی حکومت سے پہلے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کے لیے متحرک ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان کو ٹاسک سونپ دیا سنئیر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان نے پنجا ب کی عوام کو تیز ترین براڈ بینڈ کی سہولت دینے کے لیے اقدامات شروع کردیے،
انوشہ رحمان کی پنجاب کے شہریوں کو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے زریعے تیز ترین براڈ بینڈ کی فراہمی کے لیے سپارکو اور این ٹی سی سے مشاورت ،این ٹی سی اور سپارکو نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سے متعلق سفارشات انوشہ رحمان کو پیش کردیں،سپارکو اور این ٹی سی اگلے دوہفتوں میں شمالی اور جنوبی پنجاب میں دو ڈیمو نسٹریشن سٹیشن قائم کریں گے وزیراعلی پنجاب کی سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب تیز ترین براڈ بینڈ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
دور دراز تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں، میں اچھی براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے کے لئے سیٹیلائیٹ بیم سمیت جدید ٹیکنالوجی استعال کریں گے ، پاکستان کے پاس موجود جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے ۔پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کا آغاز ہوگا۔پنجاب کے شہری پاکستان کے اپنے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے ذریعے براڈ بینڈ کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔
