Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانپاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات

پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات

بینکاک (سب نیوز)پاکستان کی سفیررخسانہ افضال نے تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سناتوروں انگکھانا نیلوپالیت، لائی دلجویدھیرت، پورنچی ویتایلرڈپان اور پرینیہ وونگچیرکوان نے بھی شرکت کی، جس میں پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ گفتگو میں مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔