Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو

لندن (آئی پی ایس ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے نوجوانوں کی شمولیت کے اقدامات، روزگار کے مواقع اور اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے ہائی کمشنر اور پاکستان ہائی کمیشن کی ٹیم کے برطانیہ میں موجود نوجوان نمائندہ اداروں کے ساتھ میٹنگز کیلئے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے ایجنڈے ے کو بیرون ملک فروغ دینے میں موثر طریقے سے مدد فراہم کریں گے۔ چیئرمین یوتھ پروگرام برطانیہ کے دورے پر ہیں اور کامن ویلتھ سیکرٹریٹ، برٹش ایسپورٹس، برطانیہ میں موجود نوجوان اداروں، یوکے پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ اور برطانیہ کی معتبر یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔