Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے اہم اور تاریخی اقدام کر لیا گیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کولازمی قراردینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس پرعمل درآمد 20 جنوری 2026 سے شروع ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام ضلعی عدالتوں میں درخواست گزار، مدعا علیہان اور دیگر تمام فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازم ہو گی۔اس کے علاوہ ضمانتی بانڈ جمع کرانے والے افراد اور عدالت میں بیانات ریکارڈ کرانے والوں پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نقالی، جعلی شناخت اور جھوٹے مقدمات کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عدالتی نظام میں شفافیت اوراعتماد کو فروغ دینا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کی نقول صوبہ بھر کے تمام سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور متعلقہ عدالتی حکام کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔عدالتی ماہرین کے مطابق بائیو میٹرک نظام کے نفاذ سے جعلی مقدمات اور غیر ضروری قانونی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔