Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینپرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیل

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیل

فتح جنگ (نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عوامی صحت اور شہری سہولیات کے تحفظ کیلئے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر مہریہ ہوٹل اور ایک ٹک شاپ کو سیل کرکے مالکان اور منیجرز کو گرفتار کر لیا گیاپرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی ٹیم نے شہر کے مرکزی علاقوں میں ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا تو مہریہ ہوٹل اور ایک ٹک شاپ میں انتہائی ناقص صفائی ستھرائی اور مضر صحت کھانوں کی تیاری اور فروخت کا انکشاف ہوا۔

پرائس مجسٹریٹ نے فوری طور پر دونوں اداروں کو سیل کردیا جبکہ مالکان اور منیجرز کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیااسی طرح کوہٹ روڈ پر واقع نیو لائف فارمیسی کا معائنہ کیا گیا تو وہاں زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات ملنے پر فارمیسی کو بھی سیل کر دیا گیااس کے علاوہ، شہر میں رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی جس میں متعدد رکشے پکڑکے بند کر دیے گئییہ کارروائی ٹریفک مسائل اور شہریوں کی شکایات پر کی گئی عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی ان کارروائیوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سخت گیر کارروائیاں عوامی صحت، صفائی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ چوہدری شفقت محمود پہلے بھی ناجائز منافع خوروں اور مافیاز کے خلاف موثر ایکشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔