Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ تریننیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیشی ایئرچیف حسن محمود کی ملاقات

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیشی ایئرچیف حسن محمود کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) بنگلا دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس دوران نیول چیف ایڈمرل نویداشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں عسکری قائدین نے پاک بنگلا دیش اعلی سطح کے دوروں اورمشترکہ تربیتی مشقوں کاتسلسل بڑھانے پراتفاق کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر بنگلا دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نے استقبال کیا ۔ ملاقات میں دونوں عسکری رہنماوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا ۔نیول چیف نے خطے میں بحری امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کے مختلف اقدامات کواجاگرکیا ۔ بنگلا دیشی ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کیاعلی پیشہ وارانہ معیارکوسراہا ۔ دونوں برادرممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار بھی کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔