Wednesday, January 14, 2026
ہوماسلام آبادپمز ہسپتال میں پھپھڑوں کی بجائے جگر کی بائیوپسی، خاتون مریضہ کی مبینہ ہلاکت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

پمز ہسپتال میں پھپھڑوں کی بجائے جگر کی بائیوپسی، خاتون مریضہ کی مبینہ ہلاکت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم


اسلام آباد: پمز ہسپتال میں پھپھڑوں کی بائیوپسی کے بجائے جگر کی بایوپسی کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون مریضہ عابدہ پروین کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر پمز ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ہسپتال نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ایچ او ڈی اون کالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم محمود بٹر کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔


کمیٹی کا کام پمز ہسپتال کی پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور تجاویز ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ہسپتال کو پیش کرے گی اور اسے 24 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRAs) نے بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ متوفی مریضہ عابدہ پروین کے بیٹے نے IHRAs کو درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد اسرار سے سات روز میں جواب طلب کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔