Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستاندادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا

دادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا

دادو: (آئی پی ایس) جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا یافتہ بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے پولیس اہلکاروں پر 2022 میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا، بی سیکشن تھانے کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔