اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی اسمبلی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آج تحریک انصاف کے کسی بھی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس وقت اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل مستند ذرائع سے تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا میڈیا سیکرٹریٹ سپیکر قومی اسمبلی کی مصروفیات اور مصدقہ معلومات کے حوالے سے ہر وقت دستیاب ہے، جبکہ درست اور بروقت معلومات کے لیے میڈیا نمائندگان رابطہ کر سکتے ہیں
پی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
