Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینامریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

سالٹ لیک سٹی:(شاہ خالد ) امریکا کے سالٹ لیک سٹی شہر میں چرچ کے قریب مشتبہ شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

برپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا ہے۔

سالٹ لیک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تقریباً 8 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔