Tuesday, January 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا کے بغیر نیٹو بے بس ہے، چین اور روس صرف ہم سے ڈرتے ہیں، صدر ٹرمپ

امریکا کے بغیر نیٹو بے بس ہے، چین اور روس صرف ہم سے ڈرتے ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں زور دے کر کہا ہے کہ چین اور روس صرف امریکا سے ڈرتے اور اس کی عزت کرتے ہیں، اور نیٹو کے بغیر عالمی طاقتیں بے خوف ہو جائیں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہے گا، چاہے نیٹو ہمارے لیے موجود نہ ہو، لیکن اب انہیں شبہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ممالک اپنی 2 فیصد جی ڈی پی کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تھے اور امریکا سب کا بوجھ اٹھا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی کوششوں سے میں نے بعض ممالک کو 5 فیصد تک ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جو اس سے پہلے ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔