Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینچین کی سافٹ ویئر کاروباری آمدنی میں اضافہ

چین کی سافٹ ویئر کاروباری آمدنی میں اضافہ

چین کی سافٹ ویئر کے کاروبار کی آمدنی نے 13 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا

بیجنگ () چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق، گزشتہ سال کے پہلے 11 مہینوں میں، چین میں سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی صنعت کی کارکردگی مثبت رہی جہاں سافٹ ویئر کی کاروباری آمدنی میں مستحکم اضافہ ہوا اور برآمدات میں مثبت نمو برقرار رہی ۔


اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں جنوری سے نومبر تک، چین کی سافٹ ویئر کے کاروبار کی آمدنی نے 13 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد کا اضافہ، اور سافٹ ویئر انڈسٹری کے کل منافع میں سال بہ سال 6.6 فیصد کا اضافہ ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔