Wednesday, March 11, 2026
ہومدنیاجنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے

بیجنگ (سب نیوز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق
چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چار سے سات جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے ۔ واضح رہے کہ یہ چھ سالوں میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ چین ہے۔

دورہ چین سے قبل لی جے میونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کا احترام کرتا ہےاور چین کی سب سے مرکزی دلچسپی یعنی تائیوان امور پر ایک چین کے موقف پر قائم ہے۔

لی جے میونگ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بیجنگ میں بات چیت کریں گے۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں یہ دورہ، چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔